امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کا4غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

راولپنڈی(این این آئی) ڈویژنل انٹیلی جن کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاسک فورس نے غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ آرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے چار غیر قانونی ہاسنگ سکیموں ٹاپ ویو سٹی (D-17) آربٹ انٹرنیشنل پروجیکٹ، البرقہ گارڈن، کوہسار ایکسٹینشن(ایف بلاک)اور نبیل بلاک (نزد کوہسار ایکسٹینشن)جو موضع ونی، پسوال، چوکر، پنڈ گوندل اور چونگیاں، تحصیل اور ضلع راولپنڈی میں واقع ہیں کیخلاف آپریشن کرتے ہوے روڈ انفراسٹرکچر، سیکورٹی آفس، سیوریج لائن، کنٹینر، اشتہاری بورڈز، پینافلیکس مسمار کر دیے اور ہٹا دیے ہیں۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق آپریشن کی نگرانی کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد عبدالعامر خٹک انجینئر، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی، ایڈیشنل ڈی جی آرڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر دھوکہ دہی کی روک تھام اور شہریوں کو استحصال سے بچانے کے لیے غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈان بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہاسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے زمینوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آرڈی اے عوام الناس کو مطلع کرنے کے لیے باقاعدگی سے پریس ریلیز جاری کرتا ہے اور شہریوں کو غیر قانونی ہاسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ آر ڈی اے ویب سائٹ (www.rda.gop.pk) دیکھیں اور صرف منظور شدہ ہاسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔ غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈیویلپمنٹ کو روکنے کے لیے سابقہ وارننگ کے باوجود مذکورہ ہاسنگ سکیموں کے مالکان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بکنگ دفاتر کا کام جاری رکھا ہوا تھا۔ مشترکہ آپریشن ٹیم میں آر ڈی اے اور تھانہ وحدت کالونی کے اہلکار شامل تھے۔ ٹیم کے کلیدی ارکان میں انفورسمنٹ سکواڈ ٹیم بشمول سکیم و بلڈنگ انسپکٹرز اور ٹیم کے دیگر ارکان شامل تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved