امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شہری تصدیقی کوڈز شیئر نہ کریں، واٹس یپ اکانٹ ہیک ہوجاتا ہے، ایف آئی اے

کراچی (این این آئی)ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ شہری تصدیقی کوڈز کا اشتراک کسی بھی فرد سے نہ کریں،دھوکہ دہی میں ملوث عناصرمختلف اداروں سے تعلق ظاہرکرکے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق واٹس پردھوکہ دہی میں ملوث عناصراپنا تعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اورپاکستان انجینئرنگ کونسل سے ظاہرکرکے شہروں سے بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رابطہ کررہے ہیں۔یہ عناصرخود کواعلی تعلیمی اداروں کے اہلکار بن کرعوام کونشانہ بنارہے ہیں،کسی بھی شہری کو ورغلانے کے لیے ڈگری کی تصدیق کرنے اورکوڈ بھیجنے کا اصرارکرتے ہیں، ان غیرمتعلقہ لوگوں کو کوڈ شئیرہوتے ہی واٹس ایپ اکائونٹ ہیک ہوجاتا ہے،پھرہیک شدہ نمبرزکے قریبی افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں عوام محتاط رہیں اورکسی غیرمعمولی صورتحال میں سائبرکرائم ونگ کواطلاع دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved