امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بانی پی ٹی آئی نے تمام جماعتوں سے بات چیت کاکہا ہے ،کمیٹی کو مذاکرات کامکمل اختیاردیدیا ‘ زرتاج گل

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام جماعتوں سے بات چیت کاکہا ہے اور کمیٹی کو مذاکرات کامکمل اختیاردیدیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا4 دن پہلے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اڈیالہ میں جیل ٹرائل تھا،اس روزبہت دیربعدبانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی ہے ،ہمارا تقریباً7گھنٹے تک اڈیالہ میں جیل ٹرائل ہوتارہا ہے۔بانی پی ٹی آئی بارباراپنے کارکنوں کی شہادت پردکھ کااظہارکرتے رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمرایوب کو اپنے پاس بلایا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں قانونی معاملات کے لئے الگ لوگوں کی ضرورت ہے ،عمر ایوب، حامدرضا، سلمان اکرم راجا،اسدقیصرکی کمیٹی بنائی ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عمرایوب سے کہاسیاسی معاملات پرتمہیں فیصلوں کااختیارہے،بانی نے کہامذاکراتی کمیٹی جس سے بات کرناچاہے،فیصلہ کرناچاہے،مکمل اختیارہے،بانی پی ٹی آئی نے تمام جماعتوں سے بات چیت کاکہااور کمیٹی کو مذاکرات کامکمل اختیاردیا ہے ،کہاجارہاتھاکہ مذاکرات کیلئے ذمہ داری دکھائی جائے۔انہوںنے کہا کہ بدمعاشی کی سیاست نہیں چلے گی،اب حکومت کوبڑادل کرنا ہوگا، سنجیدگی دکھانا ہوگی، بانی پرمزیدمقدمات بنادیئے گئے پھربھی مذاکرات پریقین رکھتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved