دبئی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں ڈھائی ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن شیڈول اب تک سامنے نہیں آیا ہے، دو بورڈز میٹنگ کے بعد بھی آئی سی سی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔آئی سی سی نے معاملے کو سلجھانے کے لیے کوششیں تیز کردیں ہیں اب ایک سے دو روز میں بریک تھرو کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن پاکستان ہے، میزبان بھی پاکستان ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے سبب سب پریشان ہیں۔میگا ایونٹ کا شیڈول جاری نہ ہونے پر براڈ کاسٹرز کا صبر بھی جواب دینے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر بی سی سی آئی نے حامی بھری لیکن وہ تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی معاملے پراعتماد میں لیا، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیاصولی مؤقف کوسراہا۔