امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

9ماہ کے دوران 22 وزرا ء نے بیرون ملک کے 93 دورے کیے،ساڑھے8کروڑ سے زائد خرچ ہوئے

لاہور( این این آئی)موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ کے دوران 22 وزیروں نے 93 غیرملکی دورے کیے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو 18دورں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے دیگر وزرا ء نے ساڑھے 8 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے۔

موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں کابینہ کے اراکین نے 93 غیرملکی دورے کیے، وزیرخارجہ نے 3،3 بار امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے دوروں سمیت 18 غیرملکی دورے کیے ۔ وزیر خارجہ کے ان دوروں پر کتنے اخراجات ہوئے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق حنا ربانی کھر 11 غیرملکی دوروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جنہوںنے امریکہ، یو اے ای، چین، سعودی عرب،فرانس اور قطر کے دوروں پر ایک کروڑ 26 لاکھ سے زائد خرچ کیے۔وزیرتجارت نوید قمر اور وزیر پٹرولیم مصدق ملک 7،7 دوروں کے ساتھ برابر رہے لیکن اخراجات کی مد میں نوید قمر مصدق ملک پر بازی لے گئے۔

مصدق ملک کے 7 دوروں پر 82 لاکھ 87 ہزار کے اخراجات آئے جبکہ نوید قمر کے 7 دورے خزانے کو 98 لاکھ 24 ہزار میں پڑے۔ وزیرصحت قادر پٹیل کے امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے دو دوروں پر ہی 77 لاکھ 56 ہزار کے اخراجات آئے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین نے بیرون ممالک کے 5 دوروں پر 77 لاکھ 56 ہزار خرچ کیے۔

شازیہ مری نے 4،فیصل کریم کنڈی نے 2، ساجد طوری نے 3 اور ایاز صادق نے 2 دورے کیے۔عائشہ غوث پاشا اور احسان مزاری نے 4 جبکہ وزیر مذہبی امور نے 5 ممالک کے دورے کیے۔ وزرا ء کے دوروں پر مجموعی طور پر ساڑھے 8 کروڑ خرچ آئے، وزیرخارجہ کے دوروں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved