جوہانسبرگ(این این آئی)جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ (آج) بدھ کو سینویس پارک، پوٹچفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1ـ1 سے برابر ہے۔جنوبی افریقا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی،تاہم دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے میزبان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1ـ1 سے برابر کر دی ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میزبان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز کی سیریز میں 0ـ3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی ، تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔برطانوی خواتین ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ ون ڈے سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کر یں گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر یں گی۔ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل بدھ کو سینویس پارک، پوٹچفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 15 سے 18 دسمبر تک مانگاونگ اوول، بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔