ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں معمر افراد کو پریولیج کارڈ جاری کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت میں بزرگ افراد کے نگران ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ابتسام الحمیزی کا کہنا تھاکہ معمر افراد کی سہولت کے لیے توکلنا ایپ پر پریولیج کارڈ جاری کیا جائے گا۔وزارت افرادی قوت کی ڈائریکٹر نے معمر افراد کی سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد کے احترام کے لیے آئندہ دو ماہ تک پریولیج کارڈ جاری کیا جائے گا، وہ مخصوص پارکنگ کے لیے بھی کارآمد ہو گا۔