امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پہاڑ وں کو موسمیاتی تبدیلی ،غیر پائیدار طرز عمل کے چیلنجوں کا سامنا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر غیر پائیدار طرز عمل کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا ہے، ہم خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں محفوظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مزاحم کمیونٹیز کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹیز محفوظ بھی رہیں اور ترقی بھی کریں۔ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر زمین پر پہاڑوں اور ان سے جڑے لاکھوں لوگ، جن کی زندگیاں ان شاندار مناظر سے جڑی ہوئی ہیں، کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے ملک کو درجنوں برف پوش اور سر سبز اونچی چوٹیوں سے نوازا ہے، ہماری یہ سرزمین دنیا کی 16بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے 8چوٹیوں کا مسکن ہے،کے۔ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی اور نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی کے علاوہ 7,000 سے زیادہ گلیشیئرز جو قطبی خطوں سے باہر برف کا سب سے بڑا ذخیرہ ہیں، پاکستان میں ہی واقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑ جنہیں اکثر دنیا کے “واٹر ٹاورز” کہا جاتا ہے، میٹھے پانی اور صاف ہوا جیسے ضروری وسائل کا ذریعہ ہیں، دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر غیر پائیدار طرز عمل کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع “پہاڑوں کی پائیداری کے لئے حل ـ جدت، موافقت، نوجوان اور مستقبل “، مشترکہ کوششوں، اختراع، مقامی دانش کے احترام اور پہاڑوں کے تحفظ کے لئے پائیدار حل تلاش کرنے میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہاڑوں کی حفاظت کے لئے کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہے،اس سلسلے میں نیشنل ماؤنٹین کنزرویشن سٹریٹجی سے لے کر ماحولیاتی سیاحت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے جدید حل جیسا کہ ارلی وارننگ سسٹمز، زمین کے انحطاط کو روکنے کے لئے بائیو انجینئرنگ تکنیک، اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے پائیدار تعمیرات کے ذریعے ہم خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں محفوظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مزاحم کمیونٹیز کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹیز محفوظ بھی رہیں اور ترقی بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں چند انتہائی بہترین پہاڑوں اور چوٹیوں کے محافظ کے طور پر آئیے ہم آج کے دن ان کے قدرتی ماحول کی حفاظت اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ان کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کا عزم کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved