امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
pti

ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی کے گرفتار 146ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج کے معاملے پر گرفتار 146ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔وکلا نے دلائل دیے کہ ان ملزمان سے کیا برآمد کرنا ہے، سب کے سب مزدور ہیں۔عدالت نے پولیس کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ اس کیس میں کتنا ریمانڈ لے چکے ہیں؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ان کا 10، 10روز کا جسمانی ریمانڈ منظور ہو چکا ہے۔جج نے ریمارکس دیے کہ دیگر وکلا مزید بحث کرنے سے پہلے سن لیں کہ میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر رہا ہو، چار یا پانچ ملزمان ایسے ہوں گے جن سے برآمدگیاں نہیں ہوں گی باقی سب سے برآمدگیاں ہو چکی ہیں۔ آپ نے ضمانت کی درخواستیں دائر کرنی ہیں تو کر دیں۔دوسری جانب، تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے گرفتار 54کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش نہیں کیا جا سکا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے مزید تین دن وقت دینے کی استدعا کی گئی۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ 2 دن دے رہا ہوں پرسوں ملزمان کو عدالت پیش کریں، ہائی کورٹ کہتی ہے3دن میں شناخت ہونی چاہیے اور آپ کہتے ہیں مزید 3دن دیں۔عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمے میں گرفتار 54پی ٹی آئی کارکنان کے شناخت پریڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved