امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کئی عورتیں مرد کا پیسہ اور شہرت دیکھ کر محبت کرتی ہیں، شہروز سبزواری

کراچی (این این آئی)اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ کئی عورتیں مرد کا پیسہ اور شہرت دیکھ کر محبت کرتی ہیں۔ اداکار شہروز سبزواری حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’ بے بی لیشیس‘ سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو میزبان نے شہروز سبزواری سے سوال کیا کہ کسی بھی انسان کو پہلے محبت کرنی چاہیے یا محبوب کے لیے سمجھوتہ کرنا چاہیے؟ اس پر شہروز کا کہنا تھا کہ ہم مرد پہلے محبت کرتے ہیں پھر محبوب کے لیے سمجھوتہ اور قربانیاں دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ عورت کے حوالے سے یہی بات قدرے درست ہے لیکن تمام عورتوں کیلئے یہ بات درست نہیں، کبھی کبھار عورت مرد میں کچھ اور چیز دیکھتی ہیاور بعد میں پیار کرتی ہے،

کئی خواتین مرد کی جاب ، اس کا بینک بیلنس اور پیسہ دیکھ کر محبت کرتی ہیں، اسی طرح اکثر لڑکیوں سے کہا جاتا ہے اگر لڑکا سیٹ ہے تو شادی کرلو محبت ہوجائے گی لیکن آدمی کو کوئی بھی ایسے نہیں راضی کرسکتا۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ مرد عورت کی خوبصورتی، رنگت اور اس کی تعلیم دیکھ کر محبت نہیں کرتے بلکہ کچھ اور چیزیں دیکھ کر محبت کرتے ہیں، وہ مرد بہت غلط کرتے ہیں جو عورت کو اس کی خوبصورتی اور رنگت کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved