امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

”بھارت کا اختتام ہوگیا” کمنٹیٹر کے الفاظ نے آگ لگادی

ایڈیلیڈ(این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک پرفارمنس کے بعد کمنٹیٹر کی جانب سے ‘بھارت کے اختتام’ پیشگوئی وائرل ہوگئی۔ایڈیلیڈ میں ہونے والے پنک بال ٹیسٹ میں بھارت کی حالت نہایت خراب ہے اور شکست کے آثار ابھی سے واضح ہوگئے ہیں، پہلا میچ جیتنے والی بھارتی ٹیم آسٹریلین بولرز کے آگے بالکل ہی بھیگی بلی نظر آئی اور کوئی بھی بیٹر میزبان پیسرز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک بار پھر بھارتی بیٹنگ لائن اور شائقین کا مایوس کیا، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن دونوں بالترتیب اسکاڈ بولینڈ اور پیٹ کمنز کا شکار بنے، آسٹریلوی کپتان نے تو بھارتی کپتان کو کلین بولڈ کیا جس سے ان کی تکنیک کی قلی کھل گئی۔دوسری اننگز میں ویرات کوہلی صرف 11 رنز بناپائے جبکہ روہت شرما بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بھارتی کپتان کے ا?ؤٹ ہونے کے بعد مارک نکولس جو کمنٹری کررہے تھے انھوں نے بے ساختہ کہا ‘یہ بھارت کا اختتام ہے، یہ روہت شرما کا اختتام ہے’۔سینئرپلیئرز کے ناکام ہونے اور دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کی درگت بننے کے بعد کمنٹیٹر مارک نکولس کے یہ الفاظ وائرل ہوگئے جسے بھارتی ذرائع ابلاغ نے شہ سرخیوں میں جگہ دی۔بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 180 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی، اس اننگز میں مچل اسٹارک نے 6 بھارتی سورماؤں کو چلتا کیا تھا، جواب میں ٹریوس ہیڈ کی تباہ کن بیٹنگ کی باعث آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 337 رنز بنا کر 157 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔تاہم دوسری اننگز میں بھی بھارتی بیٹر کوئی جادو جگانے میں ناکام رہے اور کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکراسکور نہیں کرسکا، روہت، کوہلی، گل اور جیسوال سمیت سب بیٹرز فلاپ رہے۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے جبکہ اسے آسٹریلیا کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 29 رنز درکار تھے۔ایڈیلیڈ میں ہونے والے پنک بال ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلیا کمانڈنگ پوزیشن میں آگیا ہے اور امید ہے کہ میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوجائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved