کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بور ڈ کی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ پر سوال اٹھایا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں لیڈنگ سپنر ساجد خان، اوپنر فخرزمان اور شاہین آفریدی کو کیوں بٹھایا گیا۔کرکٹر نے سوال کیا کہ ساجد خان جس نے انگلینڈ کو پریشان کیا اور سیریز میں 19 وکٹیں لیں، سلیکٹرز نے جنوبی افریقا دورے کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو ساجد کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا کیونکہ ساڑھے 3 سال سے ا?پ ہار رہے تھے، لوگ آپ کی کرکٹ پر ہنسنے لگے تھے، جب آپ جیت گئے آپ نے دودھ میں سے مکھی کی طرح پلیئر کو نکال کر باہر کردیا۔