ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو کوئی اور مل گیا ہے لیکن وہ پہلی شادی کے نتائج کے بعد خوفزدہ ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے کوئی مل گیا ہے لیکن میں پہلی شادی کے بعد ڈر گئی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایک نیا محبوب مل گیا ہے، اس کے باوجود میں عادل درانی سے ہوئی اپنی شادی کے تجربے کے بعد کئی چیزوں پر شکوک و شبہات کا شکار ہوں۔
راکھی ساونت دبئی میں اپنے طویل قیام کے بعد پیر کو ممبئی پہنچی ہیں، جہاں وہ اپنی ڈانس اکیڈمی چلاتی ہیں۔واپسی کے ایک دن بعد ہی اْن کی لو لائف ایک بار پھر میڈیا کی زینت بن گئی ہے، راکھی ساونت نے تازہ انٹرویو میں اپنے نئے محبوب کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میری ایک شخص سے ملاقات ہوئی ہے، جو بہت اچھا ہے لیکن میں تیار نہیں ہوں بلکہ خوفزدہ ہوں، سب ہی جانتے ہیں میری پہلی شادی کا کیا انجام ہوا۔
اس سے قبل وہ جم کے باہر فوٹوگرافروں سے گفتگو میں بھی نئے پریمی کی تلاش سے متعلق اشارہ دے چکی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ ممبئی اور دبئی میں ڈانس اسٹوڈیو سنبھالنا اْن کے لیے بہت مشکل ہے، اس لیے انہیں مددگار جیون ساتھی چاہیے۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ میں منتظر ہوں کہ میری زندگی میں پھر سے اور خوشیاں آئیں، زندگی میں بہت رو لیا میں نے، دراصل میں بہت مایوس تھی اس لیے دبئی چلی گئی، اب بہت سا مرہم لے کر آئی ہوں۔دوران گفتگو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فی الحال میری عادل سے طلاق نہیں ہوئی ہے، لیکن جلد ہوجائے گی، میں اب زندگی میں آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔