امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بازار جاتے سر سے پیر تک مکمل ڈھکی ہوتی ہوں، تب بھی لوگ پہچان لیتے ہیں،ماہرہ خان

کراچی (این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ برقعہ پہن کر بازار جاتی ہوں تب بھی لوگ انہیں پہچان لیتے ہیں۔ماہرہ خان نے حال ہی میں آرٹس کونسل کراچی میں ہونیوالی 17ویں عالمی اردو کانفرنس میں کراچی اور لاہور کے بازاروں میں شاپنگ کرنے کے دلچسپ تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں آج صبح اپنی منیجر سے کہہ رہی تھی کہ تم لوگ مجھے لائٹ ہائوس وغیرہ لے کر نہیں جاتے، میں نے سنا ہے ان بازاروں سے بہت اچھی چیزیں ملتی ہیں، تم لوگ مجھے وہاں برقع پہنا کر لے چلو۔اداکارہ نے بتایا کہ اب مسئلہ یہ ہے کہ ایک دو بار میں لاہور اور کراچی کے بازاروں میں برقع پہن کر گئی بھی ہوں لیکن لوگ میری آواز سے مجھے برقع پہنے ہوئے بھی پہچان لیتے ہیں اور میں خاموش رہوں ایسا ہو نہیں سکتا پھر مزہ ہی نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میں بازار جاتے ہوئے سر سے پیر تک مکمل ڈھکی ہوئی ہوتی ہوں لیکن جیسے ہی میں بولنا شروع کرتی ہوں لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ آپ ماہرہ خان ہیں نا؟ تو میرا اس طرح بازار جانے کا پلان فیل ہوجاتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved