امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہماری حکومت ہر سطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے’ شہباز شریف

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ9دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جو ہم سب کو اپنے معاشروں کو درپیش بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں کی یاد دہانی ہے۔ اس سال کے عالمی دن کا موضوع ”بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا،کل کی سالمیت کی تشکیل”بجا طور پر اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جو ہمارے نوجوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں ادا کر سکتے ہیں۔ ہماری نوجوان نسل ایک ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو۔پاکستان آج بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے شفاف، مربوط اور جوابدہ معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی ایک ایسا گھنائونا عنصر ہے جو کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتا ہے اور معاشرے کے سماجی تانے بانے کو تباہ کر دیتا ہے۔ یہ قوموں کو ان کی صلاحیتوں سے محروم کرتا ہے اور لوگوں کو منصفانہ حکمرانی اور مساوی مواقع کے فوائد سے لطف اندوز ہونے سے روکتا ہے۔ یہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے کیونکہ ترقی کے لیے دستیاب وسائل صحیح طور پر استعمال نہیں ہو پاتے۔ اسی وجہ سے معاشرے میں عدم مساوات پیدا ہوتی ہے جو عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی حکومتوں اور اس کے شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی ایک بڑی وجہ ہے۔ہماری حکومت ہر سطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی احتساب بیورو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں کہ جو لوگ طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں اور عوام کی محنت سے کمائی گئی آمدنی کو لوٹتے ہیں انہیں اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم اپنے اداروں کی محنت کی ستائش کرتے ہیں اور معاشرے سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اس اہم کام میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تاہم حکومت اکیلے کرپشن کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی، اس کے لیے ہر شہری، ہر کمیونٹی اور ہر ادارے کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ بدعنوانی کو بے نقاب کرنے میں میڈیا کا فعال کردار ہے، یہ دن انصاف اور دیانت پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں سے فعال شرکت کا مطالبہ کرتا ہے۔ شفاف اور جوابدہ معاشرے کی تعمیر ہم میں سے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔انسداد بدعنوانی کے اس عالمی دن پر میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بدعنوانی سے پاک مستقبل کے لیے ہماری جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ آئیے ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں، ایک ایسا پاکستان بنانے کے اپنے عزم میں متحد ہو جائیں جہاں عوامی وسائل کو ہمارے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ آئیے ایک ایسے مستقبل کے لیے مل کر کام کریں جہاں قانون کی حکمرانی ہو اور جہاں ”احتساب سب کے لیے” بنیاد ہو۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved