امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ،مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے جاتی امرا رائے ونڈ میں ملاقات جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو دورہ سعودی عرب سے متعلق آگاہ کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پارٹی صدر نواز شریف سے ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ قومی سلامتی ویکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا اور کسی کو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔ملاقات میں 26 نومبر کے واقعات اور بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی ممکنہ کال پر بھی گفتگو کی گئی اورملکی معاملات پر حکومتی اتحادیوں سے مشاورت اور انہیں اعتماد میں لینے پر بھی اتفاق ہوا۔نوازشریف کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری پر مبارکباد پیش کی گئی اور وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاری میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ بھی کیا۔دونوں رہنمائوں نے جاتی امرا ء میں والدین کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی بھی کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved