ممبئی (این این آئی)ممبئی میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندرا فدنویس کی تقریب حلف برداری میں بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹارز بھی شریک تھے۔اس موقع پر تقریب میں شریک بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے، دونوں نے اس موقع پر رسمی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس حوالے سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں دونوں اسٹارز ڈارک، فارمل سوٹس پہنے ایک دوسرے سے بڑی گرمجوشی سے گلے مل رہے ہیں، شاہ رخ کی منیجر پوجا دادلانی بھی انکے ہمراہ تھیں۔تقریب میں نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار، شیو سینا کے سربراہ اور دوسرے ڈپٹی چیف منسٹر ایکناتھ شندے، اداکار رنویر سنگھ، رنبیر کپور، سابق بھارتی اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر، اداکارہ مادھوری ڈکشٹ شریک تھیں۔ ارب پتی بھارتی اننت امبانی اور انکی اہلیہ رادھیکا امبانی اور مکیشن امبانی سمیت دیگر شریک ممتاز شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔