ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پاپا رازی (فوٹو گرافرز) کو اپنی فلم دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنگنا رناوت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاپا رازی کو فلم دیکھنے کا مشورہ دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔وائرل ویڈیو میں پاپا رازی اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ ‘آپ کو فلم کیسی لگی۔؟’ کنگنا پوچھتی ہیں کہ ‘مجھے تو بہت اچھی لگی، آپ لوگوں نے دیکھ لی؟’پاپا رازی کہتے ہیں کہ نہیں دیکھی ہے جس پر کنگنا کہتی ہیں کہ ایسی بکواس فلمیں دیکھتے ہو تبدیلی کے لیے اچھی فلم بھی دیکھ لو۔واضح رہے کہ چند روز قبل کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کو آخرکار سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی اب فلم 17 جنوری 2025 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔