امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہ رخ کی مارکیٹنگ پر گفتگو نے میرا ذہن بدل دیا،اداکارہ تاپسی پنوں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی مارکیٹنگ سے متعلق گفتگو نے میرا ذہن ہی بدل دیا۔حالیہ انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی میں کام کے دوران مجھے مارکیٹنگ سے متعلق ایک سبق دیا، اْن کے نقطہ نظر نے مجھے دوبارہ سوچنے پر مجبور کردیا۔تاپسی پنوں اور شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی میں ایک ساتھ کام کیا، جو گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہوئی، جیسے فلم بینوں اور ناقدین کی طرف سے سراہا گیا۔37 سالہ اداکارہ اس سے قبل بھی کئی ہٹ فلموں میں پرفارم کرچکی ہیں، اْنہوں نے فلمی کیرئیر کے دوران کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چند دہائیوں پہلے فلم کی تشہیر کیلیے ہورڈنگز اور بینرز استعمال کیے جاتے تھے، پھر بل بورڈز کا دورہ آیا اب نئے مارکیٹنگ ٹولز آگئے ہیں۔تاپسی پنوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اشتہارات میں اثر انداز ہونے والوں کو پسند کرتے ہیں، انفلوئنسرز بھی تشہیر کیلیے دستیاب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انفلوئنسرز سے متعلق یہ سب نقطہ نظر کا فرق ہے، ہر کوئی اسے اپنے انداز سے دیکھتا ہے، بس آپ نے دیکھنا ہے کہ آپ کس کا انتخاب کرتے ہیں۔دوران گفتگو بالی ووڈ اداکارہ نے سپر اسٹار کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کیا اور شاہ رخ کے وسیع علم، دانش مندی اور دیگر خوبیوں کی تعریف کی، جو انہیں اپنے ہم عصر اداکاروں میں نمایاں کرتی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved