امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز لینے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

لندن(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے ایوارڈز حاصل کر کے اہم اعزاز حاصل کر لیا۔فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں۔ ہاؤس آف کامنز کا ایوارڈ ناز شاہ جبکہ ہاؤس آف لارڈز کا برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے پیش کیا۔ہاؤس آف کامنز کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو ‘ڈائیور سٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ’ دیا گیا جبکہ ہاؤس آف لارڈز کی جانب سے ‘گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ’ پیش کیا گیا۔تقریب کا اہتمام ملٹی کلچرل برطانیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔حکومتی جماعت کے ممبر پارلیمنٹ افضل خان کی دعوت پر ماہرہ خان پارلیمنٹ پہنچی تھیں جہاں یو کے کے زیر اہتمام کمیٹی روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرکی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم بھی شریک ہوئی تھیں۔ ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved