امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پریانکا کی کامیابی نے اس کے بھائی کو نقصان پہنچایا، والدہ

ممبئی (این این آئی)بھارت سمیت دنیا بھر میں شہرت رکھنے والی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی کامیابی سے بیٹے کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنے بیٹے سدھارتھ چوپڑا کی زندگی بھر کی محنت اور ان کی بہن پریانکا کی کامیابی کے اثرات پر کہا کہ سدھارتھ کو ان کے گھرانے کی مصروفیات کے باعث اپنی زندگی میں بہت کچھ خود ہی کرنا پڑا۔مدھو چوپڑا نے کہا کہ سدھارتھ پریانکا کی کامیابی کے باعث قربانی کا بکرا بن گیا کیونکہ جب وہ نو عمر تھا تو اس وقت میں پریانکا کے ساتھ تھی اور ان کے والد اپنے کام میں مصروف تھے اسی لیے سدھارتھ کو خود سے بڑا ہونا پڑا۔پریانکا کی والدہ نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹے کو ہر روز جدوجہد کرتے ہوئے دیکھتی ہوں اور دل ہی دل میں کہتی ہوں کہ خدا نے جو عطا کیا ہے اس پر شکر ادا کرو، میرے دونوں بچے بہت عظیم ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے حال ہی میں دوسری منگنی کی ہے، اس سے قبل 2019 میں وہ اشتیا کمار سے منسلک تھے مگر شادی سے قبل ہی ان کی منگنی ختم ہوگئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved