امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سمندری طوفان کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں، لوگوں کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی سربراہی میں کمیٹی صورتحال کی نگرانی کرے گی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان بپر جوائے کے کیٹی بندر سے ٹکرا کے امکانات کے باعث تمام متعلقہ حکومتی ادارے لوگوں کے پیشگی ریسکیو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں ہدایت کر دی ہے کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے 50ہزار سے زائد لوگوں کو حفاظتی مقامات تک پہنچایا جائے جہاں ان کو پینے کا صاف پانی اور خوراک کے ساتھ ساتھ طوفان کے خاتمہ تک آرام دہ رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بپر جوائے سے پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں متعلقہ وفاقی وزرا اور وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو مسلسل اس طوفان کی نگرانی کرکے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے رابطے بحال رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی بارشوں اور تیز ہواں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کیلئے تیاری کی گئی ہے جبکہ سمندر سے ماہی گیروں اور ساحلی علاقوں پر آبادی کا انخلا تیزی سے جاری ہے، اللہ تعالی اس قومی کوشش سے ہمیں اپنے شہریوں کو اس طوفان کے نقصانات سے محفوظ رکھے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved