امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مومنہ اقبال سینئر اداکارہ کے ناروا سلوک پر بول پڑیں

کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اپنے ساتھ نامور سینئر آرٹسٹ کے ناروا سلوک پر خاموشی توڑ دی۔مومنہ اقبال حال ہی میں نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو کی مہمان بنیں جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ بات سچ ہے ایک سینئر اداکارہ نے آپ سے ملنے سے انکار کر دیا تھا؟میزبان کے اس سوال پر پہلے تو مومنہ اقبال چونک گئیں کہ انہیں کیسے معلوم ہوا؟ پھر انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا نام نہیں لوں گی کیونکہ ان کی عزت کرتی ہوں۔مومنہ اقبال نے قصّہ بیان کیا کہ جب انڈسٹری میں بالکل نئی تھی تو ایک پروجیکٹ میں کام کرنے کا موقع ملا جس کی کاسٹ میں بڑی اور نامور شخصیات تھیں، گھبرائی ہوئی تھی کہ ان کے ساتھ کیسے کام کروں گی۔اداکارہ کہتی ہیں کہ ایک دن سیٹ پر ایسا ہوا کہ میں روم میں میک اپ کروا تھی کہ اس دوران وہ سینئر اداکارہ آئیں تو میں احتراماً کھڑی ہوگئی، جب میں اْن سے ملنے کیلئے آگے بڑھی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ سے پوچھا کہ ‘کون ہے یہ؟’ اور مجھے نطر انداز کر کے برابر والی نشست پر بیٹھ گئیں۔’میں نے پھر بھی اْن کو سلام کیا اور اپنی نشست پر بیٹھ گئی۔ میں نے آرٹسٹ سے کہا کہ میرے بال بنا دو تو اس نے کہا کہ پہلے سینئر اداکارہ کو تیار کرنا ہے لہٰذا آپ یہاں سے اْٹھ جائیں لیکن میں نے صاف انکار کر دیا اور میک اپ کروا کر اٹھی۔وہ کہتی ہیں کہ والدین کی تربیت ہے کہ میں نے سینئر اداکارہ کو سلام کیا اور احتراماً اْن کیلیے کھڑی ہوئی، میرا ماننا ہے ہمیں سینئر فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے اور میں کرتی بھی ہوں، میں سیٹ پر اکثر غصہ ہو جاتی ہوں اور چیخنے چلانے لگتی ہوں مگر جب سینئر سامنے بیٹھے ہوں تو منہ بند رکھتی ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved