بلاوائیو (این این آئی)پاکستان اورزمبابوے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ (آج) منگل کو کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کیمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے پیر کو آرام کیا ۔پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (آج) منگل کو کھیلا جائیگا میچ مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے پر شروع ہوگا۔یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو57رنز سے شکست دی تھی ۔اس سے قبل پاکستان ٹیم نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں 1ـ3 سے شکست دی تھی۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں میزبان سکواڈ کی قیادت سکندر رضا کریں گے جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کو سلمان ا?غا لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی 3 دسمبر اور تیسرا و آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے ایک ہی مقام کو ئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلے جائیں گے