امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت پاکستان آ کر کھیلے یہاں اسے شکست دینے کا اپنا ہی مزہ ہے’رانا مشہود احمد

لاہور ( این این آئی) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہوداحمد خا ن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان آ کر کھیلے یہاں اسے شکست دینے کا اپنا ہی مزہ ہے،پاکستان بھارت سے زیادہ پرامن ملک ہے،پاکستان میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو آپ کے بھیجے گئے کلبھوشن جیسے لوگوں کی وجہ سے ہے،کسی کو بھی ملک کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،9مئی اور26نومبر کے تمام کرداروں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچنا چا ہیے ،ہمیں امید ہے کہ پاکستان اپنا آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کے بغیر دے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاںایوان اقبال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک نہیں چل سکتا جب تک اس کے نوجوانوں کی ٹریننگ نہ کروائی جائے،پورے پاکستان میں یونیورسٹیوں میں جم کلب بنانے جارہے ہیں۔ اب نوجوانوں کوآگے بڑھنا ہے،نیشنل یوتھ کونسل کا بورڈ بنے گا جبکہ نیشنل یوتھ کونسل کی سکریننگ ہوچکی ہے،سو بچے اور بچیاں پاکستان سے سلیکٹ ہوئے ہیں اورجنوری کے آخر میں ہم اس پروگرام کو شروع کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے معاشرے کی اصلاح اور سوسائٹی میں کو صاف رکھنے کی ضرورت ہے،ہم تمام رضا کاروں کو آرگنائزیشن کاپارٹنر بنارہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہیں۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اس وقت سے بڑا چیلنج سموگ بناہوا ہے، پاکستان کو سموگ اور مو سمی تبدیلیوں سمیت دیگر آفات قدرتی ہیں جس سے ریاست نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان ان آفات کا سامنا کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے تا ہم دنیا کو باور کروانا چا ہتے ہیںکہ جو کچھ تم کررہے ہو اس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ملک کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جب بھی (ن) لیگ کی حکومت آتی ہے تو لاہور کی بائونڈریز کو کنٹرول میں رکھا جا تا ہے مگردھاندلی زدہ حکومت نے ان با ئونڈریز کو توڑ کر شہر کو بہت نقصان پہنچایا ۔رانا مشہودنے کہا کہ پاکستان کی مو جودہ صورتحال ایک چیلنج ہے،2016ء میں قائد محمد نواز شریف نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا مگر دھا ند لی زدہ حکومت کی وجہ سے دوبا رہ آئی ایم ایف سے رجوع کر ناپڑا، ہمیں امید ہے کہ پاکستان اپنا آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کے بغیر دے گا۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ2014میں سی پیک کا آغاز ہونا تھا مگر ایک انتشاری ٹولے کی وجہ سے 2016میں شروع کرنا پڑا۔ ہم لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تا ہم 9مئی اور26نومبر کے تمام کرداروں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچنا چا ہیے ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ یہ یو تھ بلڈنگ کپیسٹی پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور برٹش کونسل کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جس میں اب تک18 ہزار لوگ رجسٹرہوچکے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انڈیا کو مشورہ دوں گا کہ آپ کی نیک نامی پہلے بھی نہیں تھی جبکہ پاکستان آپ سے زیادہ پرامن ملک ہے،پاکستان میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو آپ کے بھیجے گئے کلبھوشن جیسے لوگوں کی وجہ سے ہے۔بھارت پاکستان آ کر کھیلے یہاں اسے شکست دینے کا اپنا ہی مزہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا موقف جرا تمندانہ اور اصولوں پر مبنی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایجو ہا ئیر کمیشن اور شر کا کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved