امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب میں 150 سال قدیم تاریخی مسجد الحزیمی کو بحالی کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی الافلاج کمشنری میں 150 سال قدیم تاریخی مسجد الحزیمی کو بحالی کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت میں موجود قدیم و تاریخی مساجد کی بحالی اور انہیں اسی طرز پرازسرنو تعمیرکرنے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں الافلاج کمشنری میں مسجد الحزیمی کو بحالی کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔مسجد الحزیمی ریاض ریجن کی الافلاج کمشنری میں لیلی شہر سے شمال مشرق میں واقع ایک تاریخی مسجد ہے۔اس مسجد کی بنیاد 150 سال قبل رکھی گئی تھی اور اسے 21 جولائی 2022 کو شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی مساجد کی بحالی کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ایک حصے کے طور پر منظور کیا گیا تھا۔یہ مسجد مٹی سے بنائی گئی تھی اور آج تک اس میں نماز ادا کی جاتی ہے، مسجد کے نیچے ایک تہ خانہ ہے جہاں موسم سرما میں نماز ادا کی جاتی ہے۔الافلاج کمشنری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ تاریخی علاقہ صدیوں پرانا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved