امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غزہ میں جنگی جرائم اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کیا جائے، جی سی سی

کویت سٹی(این این آئی)کویت میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل(جی سی سی)کی سپریم کونسل نے غزہ میں جنگی جرائم، فلسطینوں کی نقل مکانی اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں علاقائی، عالمی سیاسی، سلامتی اور اقتصادی چیلنجزسے نمنٹے میں جی سی سی کے کردار کی تعریف کی گئی۔اعلامیے میں رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ پائیدار اقتصادی تنوع، ڈیجیٹل تبدیلی، توانائی کی مارکیٹ میں استحکام اور موسمیاتی ایکشن کو جاری رکھتے ہوئے بزنس اور معیشت کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر خطے کی حیثیت کو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کریں۔جی سی سی سپریم کونسل نے غزہ، لبنان اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس ، اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات پر خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ شہریوں کے تحفظ، جنگ کے خاتمے اور پائیدار حل پر سنجیدہ مذاکرات کیلیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ۔اعلامیے میں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلیے قطر کی کوششوں کوسراہا گیا جبکہ یمن میں سیاسی عمل کی بحالی کیلیے سعودی عرب اور عمان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا۔قبل ازیں خلیج تعاون کونسل کی سپریم کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی۔انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کرے۔امیر کویت نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کو تحفظ اور انہیں امداد فراہم کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔قبضے کے خاتمے، تمام سیاسی حقوق کے حصول اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کے ساتھ ایک آزاد ریاست کے قیام کا اعادہ کرتے ہیں،ہم غزہ میں جنگ بندی کے حصول کیلیے قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور کشیدگی کی جانب ایک قدم کے طور پر لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔امیر قطر نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا او دو ریاستی حل پر زور دینے کی سعودی کوششوں کی حمایت کی۔جی سی سی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم سلمان بن حمد آل خلیفہ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زید آل نہیان اورعمان کے نائب وزیراعظم برائے کابینہ سید فہد بن محمود السعید نے شرکت کی۔جی سی سی سپریم کونسل کے اجلاس کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان اجتماعی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved