واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور اس کے اتحادیوں فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے شام میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عام شہریوں اور انفراسٹرکچر کے تحفظ پر زور دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چار ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یو این ایس سی آر کی شق 2254 کے مطابق اس وقت شام میں جو کشیدگی پائی جاتی ہے اس کا سیاسی حل ڈھونڈا جائے۔ادھرامریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں اقوام متحدہ کی 2015 کی ایک قرارداد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں شام میں قیام امن کے حوالے سے اقدامات کی توثیق کی گئی تھی۔