اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ) اسلام آباد میں ڈی چوک سے گرفتار 2 خواتین سمیت 283 ملزمان کو پیش کردیا گیا۔اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے تمام 283 ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی۔وکیل صفائی انصر کیانی نے کہا کہ ملزمان کو 6 روز سے پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے،شناخت پریڈ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ موجود ہے۔اے ٹی سی اسلام آباد نے دونوں خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور باقی 281 ملزمان کو 14 روز کیلئے شناختی پریڈ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی بھیج دیا۔