امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمداللّٰہ

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں وہ کیسے کروائیں؟ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میرے خیال میں بانی پی ٹی آئی سے بار بار رابطے ہوئے ہیں، ایک بات پر معاملہ اٹکا ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ 9 مئی پر قوم سیمعافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے 9 مئی میں نے کیا ہی نہیں، شواہد سامنے لے کر آئیں، پھر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق بانی پی ٹی آئی باہر جانے کو تیار نہیں۔حمداللّٰہ نے کہا کہ الیکشن میں ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور تمام پارٹیوں نے وہی کچھ کیا جو وہ کرنا نہیں چاہتے تھے، آپ کیخیال میں ملک میں حکومت ن لیگ کی ہے؟ پی پی کی سپورٹ حاصل ہے تو کیا ان کی حکومت ہے؟ پوری پارلیمنٹ 20 منٹ میں قانون سازی کرتی ہے، کس کی طاقت کیبل بوتے پر؟قانون سازی پارلیمنٹ کی طاقت کے بل بوتے پر ہوتی ہے؟حکومت ہیہی نہیں ، میں تسلیم ہی نہیں کرتا۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میں ان کے مینڈیٹ کو ہی تسلیم نہیں کرتا، حکومت تو کسی اور کی ہے، حکومت مدت پوری کرلے تو ملک کیلئے تباہی و بربادی کا سامان تو ہوسکتا ہے، استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی پالیسی اور فیصلے قطعاً ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں، کچھ تو تھا سب مولانا کے پاس جاتے تھے، وہاں پکوڑے یا حلوہ لینے تو نہیں جاتے تھے، نور عالم خان جے یو آئی کے ایم این اے ہیں توپارٹی فیصلوں کی پاسداری کریں۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پرویز مشرف پہلے نواز شریف اور بینظیر کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک کہتے تھے، پھر اسی پرویز مشرف نے ہی دبئی میں بینظیر سے این آر او کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved