امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایران نے جی سیون کے لگائے الزامات کو بے بنیاد اور منافقانہ قرار دے دیا

تہران(این این آئی )ایران نے کہا ہے کہ جی سیون کے دعوے بے بنیاد ہیں، اس کے منافقانہ رویئے کے باعث گروپ کو انسانی حقوق کے پرچار کا کوئی حق نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں ایک روز قبل اٹلی میں جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس پر لگائے گئے الزامات کے ردعمل میں کہا کہ ایران ترقی یافتہ ممالک کے گروپ آف سیون (جی سیون) کے اپنے خلاف دعوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔انہوں نے انہیں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین و لبنان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے اپنے منافقانہ اقدامات کے باعث یہ گروپ عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پرچار کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا۔اسماعیل بغائی نے کہا کہ جی سیون گروپ کے یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد، مسترد کئے جانے کے قابل اور گروپ کے غیر قانونی، غیر منصفانہ، یکطرفہ، امتیازی اور زبردستی کے طرز عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی 7 نہ تو بین الاقوامی برادری کی نمائندگی کرتا ہے اور نہ ہی مقبوضہ فلسطین و لبنان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے اپنے منافقانہ اقدامات کے باعث عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پرچار کرنے کا کوئی اخلاقی مقف رکھتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved