اسلام آباد (این این آئی) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ چل بسیں۔سویرا ندیم نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی جس پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی والدہ کے فوتگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔سویرا ندیم کے ساتھی فنکاروں نے بھی اداکارہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کے درجات بلندی کیلئے دعا کی اور افسوس کا اظہار کیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی والدہ، ان کی زندگی کا فخر اور خوشی تھیں جو اب بہتر دنیا کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔سویرا ندیم نے لکھا کہ ان کی والدہ ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے زندگی سے ملنے والی تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور صبر اور ہمت کی مثال بن گئیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی زندگی کی ملکہ ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے بھی دعائیں کیں۔