کراچی(این این آئی)پی آئی اے کے قائمقام سی ای او کیلئے ایئرلائن کے تین سینئر افسران کے نام زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز آئندہ ہفتے اجلاس میں مقام سی ای او لگانے کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق مستقل سی ای او کی تعیناتی تک قائم مقام سی ای او پی آئی اے کے معاملات چلائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے موجودہ سی ای او عامر حیات 8دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز آئندہ ہفتے اجلاس میں قائم مقام سی ای او لگانے کی منظوری دیں گے۔