امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام آباد پر مسلح جتھوں کے ذریعہ چڑھائی گئی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(این این آئی)مشیروزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی، مسلح جتھے میں 20ہزار کے قریب لوگ تھے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو لوگ حملے میں ملوث تھے انکے خلاف وزیر اعظم نے ٹاسک فورس کے قیام کا کہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ جب پی ٹی آئی والے صوابی سے چلے پوری دنیا نے دیکھا مسلح تھے،بانی پی ٹی آئی ڈی چوک میں بند تھے جو وہاں آکر چھڑوانا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈی چوک میں رات 10بجے تک ان لوگوں نے فائرنگ کی، جواب میں ربڑ کی بلٹ فائر کی گئی۔ انھوں نے کہاکہ اسلام آباد پر مسلح جتھوں کے ذریعہ چڑھائی گئی، مسلح افراد کس مقصد کیلئے آئے تھے، جہاں روکا گیا وہاں انہوں نے فائرنگ کی،دارالحکومت پر مسلح ہو کر حملہ کرنا کیا جرم نہیں؟، صوابی سے کرائوڈ چلا ہے تو دنیا نے دیکھا کہ یہ لوگ مسلح تھے۔ انھوں نے کہاکہ جنازے کی تلقین کر کے آنا کس مقصد کیلئے تھا؟ کیا ان کا لیڈر ڈی چوک پر بند تھا جو انہوں نے چھڑوانا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہڈی چوک پر ان کے لوگ رات دو بجے تک فائرنگ کرتے رہے ہیں، احتجاج کے دوران 71لاانفورسمنٹ ایجنسز کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved