امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حکومت کی موثر حکمت عملی سے معیشت درست سمت میں گامزن ، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا،احسن اقبال

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر حکمت عملی سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، ملک سے غربت، جہالت اور بھوک کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تخفیف غربت کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری آبادی میں تیزی سے اضافہ غربت کی بنیادی وجہ بن رہا ہے، وسائل سکڑ رہے ہیں، حکومت کی موثر حکمت عملی سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، استحکام کی جانب پیش قدمی جاری ہے، اقتصادی اشاریے ترقی کی نوید دے رہے ہیں، مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہوگا، ہر شہری کو ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، فی کس آمدنی میں اضافہ پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، کسی بھی قوم کی خودمختاری کے لئے مضبوط معیشت بنیادی شرط ہے، غربت کے حوالے سے اعدادوشمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں، سخت حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، اگر پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو بحران سے نکلنا بہت مشکل ہوتا، قوم نے معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، ٹیکس محصولات میں اضافہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست کو پس پشت ڈال کر محنت اور پیداوار پر توجہ دینا ہوگی، جس قوم کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اسی کی عزت اور سلامتی ہوتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک سے غربت، جہالت اور بھوک کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں، ترقی ایک سائنس ہے اور سائنسی اپروچ اپنانا ناگزیر ہے، تنقید کرنے والے اپنی کارکردگی پیش کریں، نعرے بازی اور باتیں کرنے سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دارالحکومت میں دنگا فساد کے متحمل نہیں ہو سکتے، اپوزیشن کا کام پارلیمنٹ میں ہونا چاہئے، سڑکوں پر احتجاج سے ملکی نقصان ہوتا ہے، ہمیں قائداعظم اور اقبال کے نظریات کے مطابق ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا، سیاست سے بالاتر ہو کر صرف قوم کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved