اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے)کی جانب سے پی آئی اے پر سے پابندی اٹھانے کو خوشخبری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یورپ کے لئے براہ راست پروازوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ خاموشی سے محنت کرو، تمہاری کامیابی خودبولے گی،الحمدللہ پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری ہے،یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر سے پابندی اٹھا لی ہے جس سے یورپ کے لئے براہ راست پروازوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر ہوا بازی خواجہ آصف اور ان کی پوری ایوی ایشن،پی آئی اے ٹیم کو اس سلسلے میں انتھک کوششوں پر خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ عمل 2022میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم کوششوں کے ساتھ شروع کیا گیا تھا،یہ قوم کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔