امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امید ہے لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی ہوگی، قطر

دوحہ(این این آئی)اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہوا اور امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کے ساتھ مزید کوششیں کرنے کا اعلان کیا تو اس پر قطر کا رد عمل سامنے آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے ملک کی جانب سے امید ظاہر کی ہے کہ لبنان میں جنگ بندی غزہ تک پھیل جائے گی۔قاہرہ میں مصری فریق کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ عرب ویژن تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ خاص طور پر غزہ بگڑتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں میں انسانی ہمدردی کے شعبہ میں تعاون پر زور دیا گیا۔یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ بندی کے لیے ترکیہ، مصر، قطر، اسرائیل اور دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر ایک اور کوشش کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved