امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہم امریکہ کے ساتھ سرحدیں بند نہیں کریں گے،میکسیکن صدر کا ٹرمپ کو جواب

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پڑوسی ملک میکسیکو کی صدر کلاڈیا شئین بام کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد دونوں طرف کے بیانات میں مختلف موقف اختیار کیا گیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کی صدر نے اس بات اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے امریکہ کی طرف جانے والے پناہ گزینوں کو روکیں گی تاہم میکسیکن صدر نے اس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ میکسیکو کی پوزیشن یہ ہے کہ سرحدیں بند نہیں کی جاتیں۔دونوں طرف سے جاری بیانات میں اس کال کو مثبت طور پر پیش کیا گیا کہ باوجود اس کے کہ نومنتخب صدر ٹرمپ کی جانب سے پیر کو میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی کے بعد میکسیکو کی حکومت کی جانب سے جوابی کارروائی کی وارننگ دی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ ابھی میکسیکو کے نئے صدر کے ساتھ زبردست بات چیت ہوئی۔انہوں نے پڑوسی ملک کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ میکسیکو سے امریکہ کی طرف ہجرت کو روکنے پر رضامند ہو گئی ہے، اور ہماری جنوبی سرحد کو موثر طریقے سے بند کر رہی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved