امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سمندری طوفان سے قبل کراچی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نرغے میں آ گیا

کراچی(این این آئی) سمندری طوفان بیپر جوائے سے قبل کراچی شہر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نرغے میں آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے رضویہ میں عثمانیہ سوسائٹی، رضویہ سوسائٹی اور اطراف میں بجلی غائب رہی، ایئر پورٹ، اسٹار گیٹ، موریہ خان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ دن میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، اور رات میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے،

انھوں نے کہا 2 دن سے نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، رات گئے بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔گلستان جوہر بلاک 7 میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، ادھر شادمان ٹان 14 بی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید حبس اور گرمی سے پریشان شہری حکومت سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved