امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے افغان اسپنر راشد خان نے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔شاہین آفریدی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پلیئر ا?ف سیریز قرار پانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پندرہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روہت شرما کی بدستور دوسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔ زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب کی رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن ہوگئی۔ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی اور وہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ جوش ہیزل ووڈ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور کیمار روچ چار درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔بھارت کے یشسوی جیسوال دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے۔ سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved