امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 30 نومبر کومزید 6میچ کھیلے جائیں گے

لندن(این این آئی)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 30 نومبر کو مزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور سائوتھمپٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمرکے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔۔چوتھا میچ ناٹنگھم فارسٹ اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان دی سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں وولور ہیمپٹن اور بورن ماؤتھ کی ٹیمیں مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں پنجہ ا?زمائی کریں گی۔30 نومبر کا چھٹا اور ا?خری میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ا?رسنل کی ٹیموں کے درمیان لندن ،سٹیڈیم ،لندن میں کھیلا جائے گا۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا ا?غاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ ا?زمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved