پشاور(این این آئی)اسلام آباد احتجاج کی ناکامی پر علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی خیبرپختونخواکی صدارت چھوڑنے کی پیش کش کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پشاورمیں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی میں تبدیلی پرغور کیا گیا اور دھرنے میں کوتاہیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کی پیش کش کردی اور کہاکہ پارٹی فیصلہ کرتی ہے اور پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کو تیار ہوں۔اجلاس میں موجود ارکان نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا اور رائے دی کہ انہیں صوبائی صدارت نہیں چھوڑنی چاہیے۔