امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے ،مصدق ملک

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے ، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہیدکرنے والی جماعت کی سزا کیا ہو گی ؟ دہشت گردی کیخلاف آپریشن پر پی ٹی آئی نے کہا آپریشن ہواتو ایسی کی تیسی کر دیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے 9مئی سانحہ کیا اور بھی پر تشدد کام کیے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مجھے علم نہیں ہے، مشاورت کیلئے ہماری اور دیگر اتحادی جماعتیں بیٹھیں گی اور دیکھیں گی کہ پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے پر تشدد اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، یہ وہی لیڈر شپ ہے جس نے کہا تھا کہ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، یہ کہہ رہے تھے کہ ہم جیل توڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے 4رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ہو اس کی سزا کیا ہو گی ؟۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا سیاسی جماعت کو مجرمانہ کارروائیاں معاف ہیں؟ کیا گولی مارنے والوں کو چھوڑ دیں ؟ سیاسی جماعت کو مجرمانہ کارروائیوں کی اجازت تو نہیں ہوتی، پھر رٹ آف دی اسٹیٹ کبھی نہ کبھی تو قائم کرنی ہی پڑے گی ناں۔انہوںنے کہا کہ پولیس کے پاس تو اسلحہ ہوتا ہے لیکن یہ سویلین کے پاس اسلحہ کیسے آ گیا؟ کیا کبھی سنا کہ سویلین نے پولیس والوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے صوبائیت پھیلا رہے ہیں، ہم نے دہشت گردی کیخلاف آپریشن کی بات کی تو پی ٹی آئی نے مخالفت کی اور کہا کہ اگر دہشت گردی کیخلاف آپریشن کیا تو ایسی کی تیسی کر دیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved