اسلام آباد(این این آئی)صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ اور بائولنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جاری بیان میںصدر مملکت آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔