امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انٹرٹینمنٹ پاکستانی گلوکار مجھ سے جلتے ہیں،چاہت فتح علی خان

لاہور(این این آئی)سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی گلوکار ان سے جلتے ہیں۔سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی گلوکاری کے حوالے سے بات کی۔چاہت فتح علی نے کہا کہ مجھے خود سمجھ نہیں آرہا بھارت کے جو لیجنڈ گلوکار ہیں، جو پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں وہ میری تعریف کررہے ہیں لیکن پتا نہیں کیوں پاکستانی گلورکار، موسیقار اور اینکرز ہیں وہ میری تعریف نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ خدارا ایسا نہیں کریں، خوش رہیں، بس اپنے کام پر رہیں، جیسے میں کام کر رہا ہوں، میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں۔چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اپنے کام پر رہنے میں زیادہ مزہ ہے، اگر آپ کسی کے خلاف بات کرتے ہیں اور جلتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کیلئے اچھا نہیں ہے، اس لیے خوش رہیں اور خوش رکھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved