امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپئینز ٹرافی’ بھارت ٹورنامنٹ منتقل کروانے کیلئے ہر حد تک گرنے کو تیار

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میڈیا چیمپئینز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کروانے اور ہائبرڈ ماڈل پر لانے کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہوگیا۔انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان سے چیمپئینز ٹرافی چھیننے اور ملک میں سیکیورٹی کے بہانے کو صحیح ثابت کرنے کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری مظاہروں کا جواز پیش کرنے لگا۔بھارت کی اپنی ریاستوں ناگا لینڈ اور میزو رام میں علیحدگی پسند تحریکوں اور اْتر پردیش میں مسلمان مخالف اقدامات کے باعث فسادات سے انٹرنیشنل میڈیا کی نظر ہٹانے کیلئے پاکستان میں سیاسی احتجاج کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے جوڑ کر ٹیموں کیلئے خطرہ بتارہا ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ٹورنامنٹ کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ا?ئی سی سی کا وفد دورہ کرے گا تاہم سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوسکتا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی، البتہ میڈیا پروپیگنڈا پھیلارہا ہے۔آئی سی سی کے وفد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں ہوا جبکہ دونوں کے درمیان اس حوالے سے کوئی باضابطہ بات چیت بھی نہیں کی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved