شیخوپورہ (این این آئی)شیخوپورہ موٹروے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ موٹروے پر خانپور کے نزدیک آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔