اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ عمران خان کو اندر رکھنا چاہتی ہیں، پارٹی کے خاتمے کیلئے بی بی کی کوششیں جاری ہیں،میں صرف بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، مظاہرین میں کرائے کے لوگ شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 9مئی کرانا گدھ کا کام تھا، اسی گدھ نے اقتدار میں فرح گوگی سے کام کروائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی تیاری ہے کہ بانی چیئرمین کو اندر رکھا جائے، پارٹی کے خاتمے کیلئے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے،میں صرف بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔