واشنگٹن(این این آئی)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فورسز میں موجود ٹرانس جینڈر اہلکاروں کو نااہل قرار دے کر فوج سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج سے ٹرانس جینڈرز اہلکاروں کو ہٹانے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر تیار کر رہے ہیں۔رپورٹ کہا گیا کہ ٹرانس جینڈرز کو طبی بنیادوں پر طور پر فورسز سے ڈسچارج کر دیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ وہ فوج میں بھرتی کیلئے نااہل تصور کیے جائیں گے۔ایک اندازے کے مطابق اس وقت امریکی فوج میں 15ہزار سے زائد اہلکار ٹرانس جینڈرز ہیں۔