اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)بدھ کو طلب کرلیا، پی ٹی آئی کے احتجاج اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورزیرغورآئیں گے۔شہبازشریف پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔